Live Updates

عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں سیاست نہیں،خواجہ محمد آصف

پیر 12 مئی 2014 16:38

عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں سیاست نہیں،خواجہ ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں سیاست نہیں ،عمران خان کے گرد لوگ غلط مشورے دے رہے ہیں ،سیاست انسان کو عاجزی اورانکساری سکھاتی ہے ، انا پرستی خودکشی کے مترادف ہے ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے لئے شکر کا دن ہے اللہ تعالی نے فتح عنایت فرمائی ، ایک سال پہلے اس دن اور یہ موقع اللہ تعالی کی ذات نے فراہم کیا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرسکیں تاہم عمران خان کا خیال تھا وہ جارہے ہیں گراؤنڈ میں دو سو رنز کرنے یا دو سنچریوں سے اوپر رنز کرنے 25/26 کے اسکور پر ان کی تینوں وکٹیں اڑ گئیں۔

اب وہ اس چیز کو بیٹھ کر رو رہے ہیں پویلین میں۔ تو کیا کیا جائے اس کا تو کوئی علاج ہمارے پاس نہیں ہے تو اگر عوام نے انہیں پویلین میں 24/25 پر واپس بھیج دیا ہے تو وہ کبھی الیکشن کمیشن کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی جوڈیشری کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی وہ میڈیا گروپ کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔

(جاری ہے)

نو آؤٹ ہونے کی جو یہ وکٹیں اڑانے کے الزام بہت لوگوں پر دے رہے ہیں۔

اس یاد میں سوگ منا رہے ہیں آج ان کے لئے یوم سوگ ہے ہمارے لئے اللہ کے فضل سے یوم فتح ہے ہم اس کی یاد منا رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گردموجود لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔عمران خان کی سمجھ سے باہر ہے ، ارد گرد لوگ جو ہیں وہ غلط چیزیں بتا تے رہتے ہیں کچھ اپنی سمجھ کی کمی ہے، کچھ لوگ چیزیں غلط فیڈ کرتے رہتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں مل کر عمران خان کو سیاست بارھواں کھلاڑی بنا دیا ہے ان کو خیر 11 ویں بھی کبھی نہیں تھے وہ ،، لیکن 12/13/14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست انسان کو عاجزی اور انکساری سکھاتی ہے، عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ سیاست نہیں کرکٹ کی کپتانی ہی کرسکتے ہیں۔انا پرستی کی انتہا ہے ، جو شخص انا پرست ہو سیاست نہیں کرسکتا، سیاست عاجزی سکھاتی ہے ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیتی ہے جس میں انا پرستی خودکشی کے مترادف ہے۔ وہ انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں، کرکٹ کی کپتانی اچھی کی ہے تاہم سیاست جس طرح ایک سال سے کررہے ہیں باری مانگ رہے ہیں اب روند سے باری مانگ رہے ہیں ، بار ی باری آنے پر ہی ملتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات