Live Updates

تحریک انصاف کے کارکن لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بخوبی جانتے ہیں ، جاوید ہاشمی

اتوار 11 مئی 2014 20:58

تحریک انصاف کے کارکن لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بخوبی جانتے ہیں ، جاوید ..

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بخوبی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کارکنوں کو روکنے کے باوجود بھی گذشتہ سال کی نسبت تین گنا بڑا جلسہ ہے ۔ جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ عوام مورثی حکمرانوں سے بے بس ہو چکے ہیں انہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر اس ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس نہ لایا گیا تو تحریک انصاف کے کارکن واپس لانا بخوبی جانتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات