Live Updates

ریلیاں نہیں لیلیاں نکالی جا رہی ہیں ، بال ٹیمپرنگ نہ کی جائے، شہباز شریف

اتوار 11 مئی 2014 16:43

ریلیاں نہیں لیلیاں نکالی جا رہی ہیں ، بال ٹیمپرنگ نہ کی جائے، شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیاں نہیں لیلیاں نکالی جا رہی ہیں ، سرد ہواؤں میں بیٹھ کر خواب دیکھ کر احتجاج شروع کر دیتے ہیں ، بال ٹیمپرنگ نہ کی جائے۔لاہور میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریلیوں کو لیلیاں قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہیں سرد ہواؤں میں بیٹھ کر خواب آتے ہیں اور وہ خواتین ، بچوں ، طالبلعموں کو سڑکوں پر لے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کو قوم کا اتنا درد ہے تو کینیڈا چھوڑ کر یہاں آ جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ثابت ہو جائے تو احتساب کیا جائے ، بال ٹیمپرنگ نہ کی جائے ۔ شبہاز شریف نے کہا کہ وطن عزیز تاریخ کے سب سے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :