وزیراعظم نوازشریف کا تہران پہنچنے پرشانداراستقبال،ایرانی فوج کے چاق وچوبنددستے نے سلامی پیش کی

اتوار 11 مئی 2014 16:28

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف دوروزہ سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے،اول نائب صدراسحاق جہانگیری نے تہران میں سعد آبادکے تاریخی ثقافتی کمپلیکس پران کا استقبال کیا،اس موقع پروزیرمعاشیات علی طیبانی ،وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اورسینئرایرانی حکام کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ،ائیرپورٹ پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،وزیراعظم کے مشیر خارجہ طارق فاطمی،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ودیگر موجود تھے۔