Live Updates

اسلام آباد میں‌پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل۔۔۔ کارکنوں نے ساری رات تیاری جاری رکھی

اتوار 11 مئی 2014 15:40

اسلام آباد میں‌پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل۔۔۔ کارکنوں نے ساری ..

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تین سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک اہم دھرنے اور احتجاج کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) ، عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل) اور پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی) کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اے ایم ایل جناح ایونیو سے ڈی چوک تک مارچ کریں گی یا اگر مجاز اداروں کی اجازت ہوئی تو وہ ریڈ زون کے قریب تک جائیں گی۔

جبکہ پی اے ٹی کا احتجاج راولپنڈی کے مری روڈ سے چاندنی چوک اور کمیٹی چوک تک محدود رہے گا۔ ہفتے کے روز، پارٹی کارکن اور رضاکاروں نے سارا دن اور رات کی کافی حصے تک بھی انتظامات کئے اور اسٹیج پر کام جاری رکھا۔

بلیو ایریا میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکن بہت پرسکون انداز میں کام کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ان دونوں کا ہدف ایک ہی تھا کہ اتوار کا شو کسی گڑبڑ کے بغیر جاری رہے۔

جلسے میں آنے والے افراد کی ممکنہ تعداد پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ایک دلچسپ اتفاق بھی دیکھا گیا۔ ' اگر ہم پچاس سے ساٹھ ہزار افراد کا انتظام کرسکیں تو ہمارے لئے بڑی کامیابی ہوگی،' پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا جو بلیو ایریا میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ ' یہ جگہ 700x100 مربع فٹ پر واقع ہے اور 70,000 افراد کیلئے کافی ہے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا۔ سیکیورٹی کا جائزہ لینے والے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا۔ پریڈ اوینیو پر کنٹینر اور خاردار تار بچھائے گئے ہیں اور ڈی چوک تک جانے والا راستہ پہلے ہی بند کردیا گیا ہے۔ ریلی سے قبل عوامی بیان میں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی ریڈ زون پر موجود سیکیورٹی گھیرے کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس جگہ حساس حکومتی دفاتر اور رہائش گاہیں ہیں۔ شہری انتظامیہ نے ہفتے کو ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے سیل کردیئے تھے۔ سرینا ہوٹل، نادرا ہیڈکوارٹرز اور میریٹ ہوٹل کے دوراہے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

پولیس افسروں نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ اتوار کی صبح پانچ بجے سے ہی تمام راستے بند کردیئے گئے ہی ' اسلام آباد آنے اور جانے کے راستوں کو بند کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے ہیں،' انہوں نے کہا۔

ہفتے کو پی ٹی آئی کے ایک کارکن ارشد نے کہا کہ ان کی جماعت نے کنٹینروں کا بندوبست خود کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید کنٹینر لانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر ایک پولیس افسر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے مزید کنٹینر مل سکے تو بہتر ہوگا کیونکہ انہیں بعض خالی جگہوں کو پر کرنا ہے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ریلی کو صرف ایک ہی راستے سے جانے دیا جائے گا جہاں گیارہ واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ موجود رہے گا اور جلسے سے قبل پوری جگہ کا جائزہ لے گا۔ لیکن اسٹیج اور پی ٹی آئی رہنما کی حفاظت پولیس کے ذمےہوگی یہاں تک کہ پارٹی ورکروں کو بھی چار سو میٹر حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی اور اسے ' نو مینز لینڈ' کہا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کی ریلی تین مقامات سے دارالحکومت میں آئے گی جن میں گولڑہ چوراہا، روات اور بارہ کہو شامل ہیں۔ عمران خان اور مرکزی رہنما بنی گالہ سے مرکزی اسٹیج تک آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات