ایشوریہ رائے کے پرانے عاشق نے اپنی محبوبہ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا

ہفتہ 10 مئی 2014 22:43

ایشوریہ رائے کے پرانے عاشق نے اپنی محبوبہ کے خلاف عدالت میں کیس دائر ..

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کے پرانے عاشق نے اداکارہ کی شادی کے 7 سال بعد ان پر کیس کردیا ہے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے نروشن دیواپریا نے اداکارہ کی شادی کے پورے 7 سال بعد اپنے وکیل کے ذریعے ممبئی کی عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایشوریہ رائے سے محبت کرتا ہے اور ایک وقت وہ تھا جب اس کی ایشوریہ سے بہت قریبی دوستی تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ایشوریہ نے ابھیشک بچن سے شادی کرلی جس سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بچن شادی سے قبل سلمان خان اور ویوک اوبرائے سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکاروں سے افیئرز کے حوالے سے خاصی مشہور رہیں لیکن 2007 میں اپنے تمام چاہنے والوں کے دل توڑ کر انہوں نے ابھیشک بچن سے شادی کرلی تھی۔