کراچی، شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران نالے میں کودنے والے ڈاکو 3گھنٹے بعد گرفتار

ہفتہ 10 مئی 2014 20:15

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران نالے میں کودنے والے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران نالے میں کودنے والے کو تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تین گھنٹے قبل پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو فرارہونے کی کوشش میں نالے میں کود گئے جس کے بعد ایک پولیس اہلکار بھی نالے میں کود گیا۔

(جاری ہے)

کوششوں کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا نالے میں چھپا رہا۔

اس دوران پولیس نے اضافی نفری طلب نالے کے اطراف کا گھیرا کرلیا۔ ڈاکو کی تلاش کے دوران عوام کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہوگئی جبکہ شاہ فصل کالونی میں ٹریفک جام اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔ بالآخر تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد نالے میں کودنے والے دوسرے ڈاکو عمر کو نکال کر گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :