حکومت اور طالبان مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں: مولانا سمیع الحق

ہفتہ 10 مئی 2014 20:13

حکومت اور طالبان مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں: مولانا سمیع الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں، کچھ عناصر عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں فریقین مذاکرات کیلئے کسی مقام پر متفق ہو جائیں تو بات چیت پھر شروع ہو جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اس وقت توجہ صرف قیام امن پر ہونی چاہیے ہر جماعت کو احتجاج کا حق ہے لیکن فی الحال یہ وقت احتجاج کیلئے مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے طالبان میں اختلافات موجود ہیں جو آپسی لڑائی کا باعث بن رہے ہیں تاہم حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں۔ قیام امن کے لیے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے لیکن بعض عناصر عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ براہ راست مذاکرات کیلئے اب تک قابل قبول جگہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ دس سال سے جاری کشیدگی سے حکومت اور طالبان میں فاصلے بڑھ گئے ہیں لیکن مذاکرات کے علاوہ اور کوئی راستہ موجود نہیں پروفیسر ابراہیم نے حکومت اور ٹی ٹی پی سے رجب کے مہینے کے احترام میں جنگ بندی کی اپیل بھی کی ہے۔