پنجاب پولیس ”خادم اعلیٰ“کی خادم بننے کے بجائے عوام کی محافظ بنے ‘میاں محمود الرشید ،تحریک انصاف کے کارکنان آج تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلئے پہنچیں گے ،گیلپ سروے کے گپ سروے پر فخر کا اظہار کرنے والے حکمران فافن کی رپورٹ کا بھی مطالعہ کرلیں ‘ اپوزیشن لیڈر کی کارکنان اور میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 10 مئی 2014 20:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ”خادم اعلیٰ“کی خادم بننے کے بجائے عوام کی محافظ بنے ‘کنٹینرز کھڑے اور راستے بلاک کرکے تحریک انصاف کے احتجاج کوروکنے کیلئے حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور آج لاکھوں عوا م کا سمندر حکمرانوں کو سرپرائز دے گا‘تحریک انصاف کے کارکنان آج تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلئے پہنچیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی ‘گیلپ سروے کے گپ سروے پر فخر کا اظہار کرنے والے حکمران فافن کی رپورٹ کا بھی مطالعہ کرلیں ۔
ہفتہ کے روز پارٹی کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودا لرشید نے کہاکہ تحریک انصاف کا دھاندلی کے خلاف احتجاج قومی امنگوں کی ترجمانی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان آج حکومتی رکاوٹوں کو روندتے ہوئے ڈی چوک میں پہنچیں گے اور حکمرانوں کی پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کی کوششیں بھی ناکام ہوں گی ‘پنجاب کے صوبائی وزراء بھی پولیس کے ذریعے احتجاج کو ناکام بنانے کی سازشیں کرکے سیاسی دہشت گردی کر رہے ہیں وہ ایسی سیاسی دہشت گردی سے باز آجائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.