رواں مالی سال بیرونی قرض 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں ،وزارت خزانہ ، رواں مالی سال قرضے معیشت کا 60 فی صد سے کم پر لائے جائیں گے ، رپورٹ

ہفتہ 10 مئی 2014 19:35

رواں مالی سال بیرونی قرض 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں ،وزارت خزانہ ، رواں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) وزارت خزانہ نے مالیاتی و قرض پالیسی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی قرض 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں جو گزشتہ سال 65 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھے تاہم مقامی قرض 95 کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری ہونے والی وزارت خزانہ کی مالیاتی و قرض پالیسی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضے معیشت کا 27.7 فی صد تک پہنچ سکتے ہیں جو گزشتہ مالی سال معیشت کا 24.9 فی صد تھے۔

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.8 فی صد کے لگ بھگ رہ سکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 3.6فی صد رہی۔ رواں مالی سال کے اختتام تک سرمایہ کا ری کا حجم 2.6 ارب ڈالر ہوسکتا ہے۔ رواں مالی سال قرضے معیشت کا 60 فی صد سے کم پر لائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان پر بیرونی قرضوں میں کمی آئی ہے اور جون 2013 میں 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے جو 2012 میں 65 ارب ڈالر تھے۔

متعلقہ عنوان :