امریکی طالبہ نے میک اپ کیلئے تھری ڈی پرنٹر بنا لیا

ہفتہ 10 مئی 2014 16:34

امریکی طالبہ نے میک اپ کیلئے تھری ڈی پرنٹر بنا لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء)خواتین کو ہر لباس کے ساتھ میچنگ میک خریدنے مارکیٹ نہیں جانا پڑے گا۔ صنف نازک تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ہر رنگ کا میک اپ اب گھر پر خود بنائیں گی۔

(جاری ہے)

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بزنس کی طالبہ نے پچپن ارب ڈالر کی میک اپ انڈسٹری کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ امریکی طالبہ نے ایک ایسا تھری ڈی پرنٹر بنایا ہے جو آئی شیڈ، بلش اور لپ سٹک پرنٹ کریگا۔ پرنٹر میں میک اپ کمپنیز میں استعمال ہونے والے رنگ استعمال کئے جائیں گے یعنی جس رنگ کے بھی کپڑے پہنے فوری پرنٹر آن کیا اور اسی رنگ کا میک بھی تیار کر لیا۔