جرمنی ‘ عمر رسیدہ خاتون ڈرائیور نے پارکنگ سے اپنے گاڑی نکالنے کی کوشش کے دوران گیارہ گاڑیوں کو ٹکر مار دی

ہفتہ 10 مئی 2014 15:34

جرمنی ‘ عمر رسیدہ خاتون ڈرائیور نے پارکنگ سے اپنے گاڑی نکالنے کی کوشش ..

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) جرمنی میں ایک عمر رسیدہ خاتون ڈرائیور نے پارکنگ سے اپنے گاڑی نکالنے کی کوشش کے دوران گیارہ گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔جرمن شہر ایرفرٹ کے ایک مقامی اخبار تھیرینگر اللگمینے کے مطابق 86 سالہ خاتون ڈرائیور نے کئی منزلوں پر مشتمل پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی پیچھے کرتے ہوئے گھبراہٹ میں ایکسلیٹر زیادہ دبا دیا۔

اس کے نتیجے میں پیچھے کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہاں سے نکلنے کی کوشش میں مزید گاڑیوں کو ٹکر ماری۔اس سے پہلے کہ اور نقصان ہوتا اس خاتون کی گاڑی رک گئی۔ اندازے کے مطابق گیارہ گاڑیوں کو پہنچنے والا نقصان 60 ہزار یورو کے قریب ہے۔مقامی اخبار رائنگش پوسٹ کے مطابق اس پارکنگ میں خراب گاڑیوں کو باہر نکالنا بھی مشکل کام نہیں تھا کیونکہ خراب گاڑیوں کو لانے کیلئے جب ٹرک بلائے گئے تو ان کی اونچائی زیادہ تھی اور وہ پارکنگ میں داخل نہیں ہو سکے۔ اس کے بعد خصوصی رولرز کے ذریعے گاڑیوں کو باہر نکلا گیا۔

متعلقہ عنوان :