2050ء تک امریکہ میں 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی دو گنا بڑھ جائے گی ‘امریکی حکومت

ہفتہ 10 مئی 2014 15:34

2050ء تک امریکہ میں 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی دو گنا بڑھ جائے گی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) امریکی حکومت کی جانب سے شائع کردہ دو رپورٹوں کے مندرجات کے مطابق 2050ء تک امریکہ میں 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی دو گنا بڑھ جائے گی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ تعداد تشویشناک ہے اور امریکی معیشت کیلئے ایک بوجھ ثابت ہوگی۔مردم شماری کے ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2012ء میں امریکہ میں معمر افراد کی تعدادچار کروڑ 30 لاکھ ہے، جو اگلی چار دہائیوں تک آٹھ کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سینسز بیورو کے مطابق 2030ء تک ہر پانچ میں سے ایک شہری کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہوگی۔2056ء تک امریکہ میں معمر افراد کی تعداد 18 برس یا اس سے کم عمر افراد سے کہیں زیادہ ہو جائے گی۔تحقیق دانوں کے مطابق امریکہ میں معمر افراد کی بڑھتی آبادی سے امریکہ کو مستقبل میں بہت سے چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں، جن میں سوشل سیکورٹی اور میڈی کیئر سر ِفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، معمر افراد کی زیادہ آبادی خاندانوں، کاروبار اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں پر بھی اثرانداز ہوگی۔رپورٹ کے مطابق 2050ء تک 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی 39 فی صد آبادی سیاہ فاموں، ہسپانوی اور ایشیائی افراد پر مشتمل ہوگی۔ 2012ء میں یہ شرح 21 فی صد ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کے علاوہ جاپان، جرمنی اور اٹلی کو بھی معمر افراد کی بڑھتی آبادی اور اس سے منسلک چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :