انگلش فٹ بالرز ویان رونی اور فل جونز فیفا ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے

ہفتہ 10 مئی 2014 15:31

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری مینیجر ریان گگز نے کہا ہے کہ ویان رونی اور فل جونز آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہو کر انگلش ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہو گا ‘ 22 سالہ جونز انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہل کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جبکہ 28 سالہ رونی گراؤن انجری کا شکار ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے مینیجر روئے ہگسن ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان 12 مئی کو کریں گے۔