شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ کا مراسلہ

ہفتہ 10 مئی 2014 14:52

شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ کا مراسلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) وزارت داخلہ کی جانب سےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے لہذا وہ اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کم کر دیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے شیخ رشید کو جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان پر آئندہ 2 روز میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے مراسلے میں شیخ رشید کو آئندہ چند روز تک اپنی غیر ضروری نقل و حرکت بھی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید پر متعدد مرتبہ قاتلانہ حملے کئے جا چکے ہیں لیکن خوش قسمتی سے وہ ہر بار محفوظ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :