سعودی عرب نے بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی

ہفتہ 10 مئی 2014 14:28

سعودی عرب نے بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) بھارت کی سرخ مرچوں کے نمونوں میں زہریلی دوائیں پائے جانے پر سعودی عرب نے درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ مرچوں کے نمونے کی کھیپ میں کیڑے مار ادویہ کی زیادہ مقدار اور اس کے ممکنہ مضر اثرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ زراعت کے بیان کے مطابق اگر آئندہ بھی یہ صورت حال برقرار رہتی ہے تو پھر بھارتی درآمدات کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ریاض میں بھارتی سفارت خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی وزارت زراعت نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اپنے مسالا جات کی درآمد سے سالانہ لاکھوں ڈالر کماتا ہے۔مرچوں پر پابندی کے بعد بھارت کی دیگر مصنوعات پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :