بھارت میں 59 کروڑ 70 لاکھ افراد بیت الخلاء کی سہولت سے محروم
ہفتہ 10 مئی 2014 14:02
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کا حال یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی کروڑوں بھارتی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں تقریبا ایک ارب کے قریب لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں جن میں سے 82 فیصد افراد صرف 10 ممالک میں بستے ہیں، بھارت میں بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد باقی 9 ممالک کی مجموعی تعداد (22 کروڑ 90 لاکھ) سے بھی دو گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ افراد بیت الخلا سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانا ان کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
(جاری ہے)
بھارت کے علاوہ نائیجیریا میں بہت تیزی سے بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نائیجیریا میں 1990 میں بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ تھی جو کہ 2012 میں بڑھ کر 3 کروڑ 90 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بیت الخلا سے محروم افراد کے خاتمے کے لئے 80 سے زائد ممالک میں کام جاری ہے اور کوشش ہے کہ 2025 تک دنیا بھر سے اس غلط روش کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.