طاہر القادری 11مئی کو اپنے 2 بیٹوں کو سیاست میں لانے کی پالیسی پر عمل پیرا

ہفتہ 10 مئی 2014 12:48

طاہر القادری 11مئی کو اپنے 2 بیٹوں کو سیاست میں لانے کی پالیسی پر عمل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری11 مئی کوتحریک انصاف کے ساتھ مل کرحکمرانوں کے خلاف احتجاج کے بجائے اپنے دونوں صاحبزادوں کوسیاست میں انٹرکرانے کی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے اب کی بارجان بوجھ کرپاکستان آنے سے اجتناب کیاہے تاکہ وہ اپنے صاحبزادوں کوبراہ راست سیاست میںآنے کاموقع دے سکیں۔

ذرائع کے مطابق لاہورمیں مظاہرے کی قیادت طاہرالقادری کے بڑے بیٹے حسن محی الدین جبکہ راولپنڈی میں ان کے چھوٹے بیٹے حسین محی الدین کریں گے۔طاہرالقادری جوسیاست میں نوازشریف کواپنا قائد تسلیم کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹوں کے نام بھی نواز شریف کے بیٹوں کے نام جیسے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری اس دفعہ ملک میں اسلام کے نظام کی نفاذکی بات بھی کم کرتے نظرآتے ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے اشتراک کے ساتھ احتجاج میں شریک ہورہے ہیں، ان کا ایجنڈا اسلامی نظام کے بجائے لبرل ازم ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے پارٹی رہنمائوں اور ورکروں کو خفیہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صرف اورصرف ان کی بیٹوں کی گائیڈ لائن پرہی عمل پیرا ہوں اوراس سے ہٹ کرکوئی بات نہ کریں جس سے ان کی سیاسی پارٹی کامنشوربھی لوگوں کے سامنے آگیاہے وہ خود توباقی سیاسی جماعتوں پرموروثی سیاست کاالزام لگاتے ہیں جبکہ اپنے بیٹوں کے حوالے سے موروثی سیاست کوہی پروان چڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :