اسلحہ کیس؛ پولیس کوایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف مقدمےکا چالان 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم
ہفتہ 10 مئی 2014 12:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) مقامی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ایف بی آئی کے ایجنٹ کے خلاف مقدمے کا چالان 19 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم ملزم پیش نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ مقدمے کی رپورٹ تیار کرنے کی مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 مئی کو ملزم کی موجودگی میں حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 مئی کو کراچی ایئرپورٹ پر امریکی شہری جوئیل کاکس کو اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کا میگزین اور گولیاں ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ ملزم ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.