پی آئی اے نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اندرون ملک پروازوں پر اپنے کرایوں میں کمی کر دی

جمعہ 9 مئی 2014 23:37

پی آئی اے نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اندرون ملک پروازوں پر اپنے کرایوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت اور گزشتہ تین ماہ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے فوائد صارفین تک منتقل کرنے کیلئے عمرہ اور بعض اندرون ملک پروازوں پر اپنے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کیلئے پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے کرایہ 6 ہزار روپے کم کر کے 72 ہزار روپے سے 66 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ بلوچستان سے کرایہ 60 ہزار سے کم کر کے 54 ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور اس میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، ڈی جی خان وغیرہ سے اندرون ملک پروازوں پر پی آئی اے کے کرایوں میں 2 ہزار روپے تک کمی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :