پانچ سال کے وران حج ادا کرنے والے رواں سال حج پر نہیں جا سکتے ، سکندر اسماعیل ،رواں برس ایک لاکھ چالیس ہزار648 پاکستانی حج ادا کریں گے ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ،غیر مسلموں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی گئی

جمعہ 9 مئی 2014 23:37

پانچ سال کے وران حج ادا کرنے والے رواں سال حج پر نہیں جا سکتے ، سکندر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سکندر اسماعیل نے کہا ہے گزشتہ پانچ سال کے ذوران حج ادا کرنے والیاس سال حج پر نہیں جا سکتے۔

(جاری ہے)

سینیٹر حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس میں اراکین نے سکھر میں دھرم شالہ کو جلانے کا واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سکندر اسماعیل نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں برس ایک لاکھ چالیس ہزار648 پاکستانی حج ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری سکیم کے لئے حجاج کو پندرہ روز میں شارٹ لسٹ کردیا جائے گا۔اجلاس کے دوران غیر مسلموں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی۔ قائمہ کمیٹی نے چیف سیکرٹری سندھ سے دھرم شالہ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :