شدت پسند گروپوں کے مراکز ختم اور سرحد سے اس پار حملوں کو روکے ،امریکی نائب وزیر خارجہ کا مطالبہ ، پاکستان اپنی سرزمین کسی اور ملک کیلئے استعمال نہ ہونے دے ، پاکستان میں طویل المدتی امن اور استحکام کیلئے سرحد ی علاقوں میں شدت پسندی کا خاتمہ کیا جائے ،امریکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے امن کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ، پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو ،امریکہ افغانستان میں کسی بھی علاقائی اور دو طرفہ معاہدے میں پاکستان کے خدشات کو مد نظررکھے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار

جمعہ 9 مئی 2014 23:25

شدت پسند گروپوں کے مراکز ختم اور سرحد سے اس پار حملوں کو روکے ،امریکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم برنز نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ شدت پسند گروپوں کے مراکز ختم اور سرحد سے اس پار حملوں کو روکے ، پاکستان اپنی سرزمین کسی اور ملک کیلئے استعمال نہ ہونے دے ، پاکستان میں طویل المدتی امن اور استحکام کیلئے سرحد ی علاقوں میں شدت پسندی کا خاتمہ کیا جائے ،امریکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے امن کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ دو روزہ دورے کے دور ان مذاکرات کے بعد جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکی نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستانی علاقوں پر کنٹرول کیلئے ان کی کوششوں کی حمایت کی لیکن اس پر زور دیا کہ شدت پسندگروہوں پر دباؤ برقرا ر رکھیں ان کو خفیہ ٹھکانوں کی اجازت نہ ہو اور یہ یقین بنایا جائے کہ پاکستانی سرزمین کسی اور ملک کیلئے استعمال نہ ہو انہوں نے کہاکہ پاکستان میں طویل المدتی امن اور استحکام کیلئے سرحد ی علاقوں میں شدت پسندی کا خاتمہ کیا جائے اور شدت پسندوں کے تمام خفیہ ٹھکانے بند کئے جائیں انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات پاکستان اور ان کے پڑوسیوں کیلئے انتہائی اہم ہیں انہوں نے افغانستان میں امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو امید ہے کہ اس افغانستان کے ساتھ ان کا امن معاہدہ ہو جائیگا جس کی بنیاد پر امریکہ افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت دے گا جو القاعدہ کی باقیات کے خلاف کارروائیاں کریگا یہ معاہدہ افغانستان ، پاکستان ، جنوبی اور مرکزی ایشیائی کیلئے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے امن کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بات چیت کے دور ان انہوں نے صدر اوباما کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور توانائی بحران کے وعدوں کا دوبارہ ذکر کیا وں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں واشنگٹن میں پاکستان کی اقتصادی حالات مذاکرات ہونگے انہوں نے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اپنے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے اقتصادی بحالی کیلئے نواز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کیلئے بڑے حوصلہ افزا اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے اقتصادی حالت کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان میں تقریباً نو سو کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر اور ان کی بحالی اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے تقریباً 900ملین ڈالر دیئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے موجودہ گرڈ سٹیشن میں 1400میگا واٹ بجلی شامل ہو جائیگی اس سے پہلے وزیر داخلہ نے ملاقات میں امریکی نائب وزیر خارجہ پر زور دیا کہ افغانستان میں کسی بھی علاقائی اور دو طرفہ معاہدے میں پاکستان کے خدشات کو مد نظررکھا جائیگا