ویلنٹائن ڈے منانے پر پانچ سعودی شہریوں کو 32سال قید،4500کوڑوں کی سزاکا حکم،تمام افرادکورواں سال ویلنٹائن ڈے پرشراب نوشی اورغیرمنکوحہ عورتوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کرتے ہوئے گرفتارکیاگیاتھا

جمعہ 9 مئی 2014 22:20

ویلنٹائن ڈے منانے پر پانچ سعودی شہریوں کو 32سال قید،4500کوڑوں کی سزاکا ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء)سعودی عرب کی کریمنل عدالت نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تقریب میں شرکت کرنے کے جرم میں پانچ افرادکو 32سال قید اور4500کوڑوں کی سزاسنادی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانون شکنی کرنے والے سعودی شہریوں کو صوبہ بوریدہ قاسم کے علاقے الفاروق میں ہوٹل پر چھاپہ مارکرگرفتارکیاگیاتھا جہاں تمام افرادغیرمنکوحہ عورتوں کے ساتھ ایک تقریب میں شریک تھے اورشراب نوشی اورڈانس کررہے تھے،تمام افرادکو رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گرفتارکیاگیاتھا جس کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کیاکہ وہ غیرمنکوحہ عورتوں کے ساتھ ڈانس کررہے تھے اورانہوں نے شراب بھی پی رکھی تھی،اس موقع پر گرفتارکی جانے والی پانچ خواتین کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا،ریاض کی ایک کریمنل عدالت نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تقریب میں شرکت کرنے کے جرم میں پانچ افرادکو 32سال قید اور4500کوڑوں کی سزاسنائی۔