کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے 25 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعہ 9 مئی 2014 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28500کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں25ارب36کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت10.05فیصد کم جبکہ 47.19 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤزسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی یہ تسلسل زائل ہوگیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس16.48پوائنٹس کمی سے 28494.54پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے158 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،160کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری مالیت میں25ارب 36 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار703 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب96ارب 63کروڑ18لاکھ 69 ہزار 460 روپے ہوگئی۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں11کروڑ94لاکھ 95ہزار230شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں1کروڑ 33لاکھ54 ہزار670شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے فلپس مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت40.73روپے اضافے سے 855.49 روپے، مرے بریوری کے حصص کی قیمت31.58روپے اضافے سے681.58روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ سپوٹ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 532.50روپے کمی سے10117.50روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت42.80روپے کمی سے872.99روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کو کوجہانگیر صدیق اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ79لاکھ78ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے11.55روپے اورجے ایس بینک لمیٹڈ کی سرگرمیاں46لاکھ3ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے اضافے سے 6.16روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس 49.49پوائنٹس کمی سے19872.25پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس17.85پوائنٹس کمی سے45487.58جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس59.46پوائنٹس کمی سے 21237.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :