عبدالستار ایدھی کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان ایدھی فاوٴنڈیشن

جمعہ 9 مئی 2014 21:06

عبدالستار ایدھی کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) ایدھی فاوٴنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

معروف سماجی رہنما معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایدھی فاوٴنڈیشن کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی علیل نہیں ہیں ،وہ گذشتہ روز معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی روزانہ ایدھی فاوٴنڈیشن کے ہیڈ آفس میٹھادر میں واقع اپنے دفتر میں بیٹھ رہے ہیں اور وہاں سے تمام فلاحی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔