گجرات ،کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں قاری افضل اور زکریا خالد شامل ہیں ، ڈی پی او گجرات رائے اعجاز

جمعہ 9 مئی 2014 20:42

گجرات ،کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار،گرفتار ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) گجرات پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے یونیورسٹی آف گجرات میں دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں قاری افضل اور زکریا خالد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سانحہ جسوکی میں آٹھ افراد کے قتل کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر شاہ اور ان کے ڈرائیور سمیت سرائے عالمگیر میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق یہ گروہ درجن سے زائد افراد پر مشتمل ہے جن میں سے ابرار،انوار،آصف اور شعیب کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے،رائے اعجاز نے بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی یونیورسٹی آف گجرات میں ملازمت بھی کرچکا ہے۔ڈی پی او کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :