زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے نعیم مقیم مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی،نعیم مبین مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے ،حکام ،نعیم مبین کی موت سر میں چوٹ لگنے سے ہوئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے، پوسٹمارٹم رپورٹ

جمعہ 9 مئی 2014 19:57

زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے نعیم مقیم مالی حالات سے تنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مبین نے مالی حالات سے تنگ آکر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ذرائع مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مبین نے مالی حالات سے تنگ آ کر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بینک حکام کا کہنا ہے کہ نعیم مبین مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور انھوں نے چند روز قبل بینک سے قرضہ بھی لیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہی رہتے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مبین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم مبین دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نعیم مبین کے سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے۔