وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ،اعداد و شمار الگ الگ ہونے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی ، محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائیگا،عوام سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے ،پیداوار ،تقسیم اور ٹرانسمیشن کی خامیوں کو دور کیا جائیگا، وزیر مملکت ،پچھلی حکومتوں کے آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اپنے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینگے ، ہمیں تقسیم کار کمپنیاں غلط اعداد وشمار نہیں دے سکتیں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پا لیں گے،اب مظفر گڑھ اور جامشورو پاور پلانٹ کو آئل کی ترسیل ریلوے کے ذریعے ہوگی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 9 مئی 2014 19:24

وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اعداد و شمار الگ الگ ہونے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی ، پچھلی حکومتوں کے آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اپنے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینگے ، ہمیں تقسیم کار کمپنیاں غلط اعداد وشمار نہیں دے سکتیں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پا لیں گے ۔

جمعہ کو وزارت پانی و بجلی میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکرگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار ہی نہیں ہیں غفلت کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کرینگے جس فیڈر میں بجلی چوری ہوئی وہاں کے ایس ڈی او اور ایس ای کیخلاف مقدمہ درج ہونگے این ٹی ڈی سی بھی نظام کی خرابی کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران کسی نے اس نظام کو درست نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سابقہ حکومتوں کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکے گی یہی اعلیٰ حکام گزشتہ حکومتوں کو بھی غلط اعداد و شمار پیش کرتے تھے ۔ بجلی کمپنیوں کے پاس اصل اعداد و شمار موجود ہی نہیں ہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ہماری حکومت کو غلط اعداد و شمار نہیں دے سکتیں آج اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک ہزار چھ میگا واٹ کا فرق آیا ہے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ان اعداد و شمار سے مطمئن نہیں ہیں وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر بجلی کا باقاعدہ نظام بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ہمیں این پی سی سی کے حکام بجلی کی پیداوار اور طلب پر مطمئن نہیں کر سکے ۔ اعداد و شمار کے جائزے کیلئے ڈاکٹر مصدق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ اعداد و شمار الگ الگ ہونے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ فیڈرز پر سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور کتنی چوری ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکام نے انتہائی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے سات سالوں میں پانچ سو میٹر نصب نہیں ہو سکے اگر ہر روز30 میٹر بھی لگائے جائیں تو پانچ سو میٹر لگانے میں کتنے دن لگ سکتے ہیں ۔

ہماری حکومت نے گزشتہ 7 ماہ میں اسی حوالے سے کام کیا ہے ۔ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیں واضح ہدایات دی ہیں کہ جن اہلکاروں کی کارکردگی ٹھیک نہیں وہ اپنے گھروں کو جائیں صرف ایماندری سے کام کرنیوالوں کو سراہا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے ساتھ آئل کی سپلائی سے متعلق ماہدہ کر لیا ہے جامشورو اور مظفر گڑھ کے پاور سٹیشنوں کو ریلوے کے ذریعے تیل سپلائی کیا جائیگا ۔

آئیل ٹینکرز میں کرپشن اور چوری کی پلانٹ کی پیداوار بھی کم ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اربوں روپے اس آئل کی کرپشن میں ضائع ہوتے رہے ہیں ۔ ہم پیداوار تقسیم اور ٹرانسمیشن کی خامیوں کو دور کرینگے اور اصل اعداد و شمار سامنے لا کر حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔ کوئی بھی شخص ذمہ دار ہو گا اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

ہم پہلے اعلیٰ سطح سے کارروائی شروع کرینگے محکمے کا احتساب کیا جائیگا اب عوام کی طرف بعد میں جائیں گے ڈاکٹر مصدق ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے محکمے میں بہت ایماندر لوگ موجود ہیں تاہم ذمہ داروں کے حوالے سے پہلے تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائیگی ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پا لیں گے جو وعدے عوام سے مسلم لیگ ن نے کئے ہیں انہیں ضرور پورا کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کنٹرول سسٹم کر دیا ہے اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگیں گے خراب اور کرپٹ لوگوں کو بھی ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے ہمیں ٹاسک دیا ہے کہ اس محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ حکومت کسی چیز کو نہیں چھپائے گی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں محکمے کولوٹنے اور تباہ کرنے سے عوام کا نقصان ہوا ان لوگوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار پر مجھے اعتماد نہیں پیر سے پہلے مرحلے میں ملتان اور مظفر گڑھ کے پاور سٹیشن کا دورہ کیا جائیگا اور وہاں جا کر اصل صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔