نائیجرین طالبات کے اغواء کے خلاف دنیا بھر میں ریلیاں،مشعل اوباما بھی میدان میں آگئیں،فرانس ، برطانیہ اور چین بھی مہم میں شامل ہو گئے،امریکی ماہرین کی ٹیم معاونت کے لیے نائیجریاپہنچ گئی،بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،جان کیری

جمعہ 9 مئی 2014 18:57

نائیجرین طالبات کے اغواء کے خلاف دنیا بھر میں ریلیاں،مشعل اوباما بھی ..

ابوجہ/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) تین سو نائجیرین طالبات کے اغواء کے خلاف نائجیریا اور امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیاں نکالی گئیں،دھر امریکی ٹیم بچیوں کی بازیابی میں معاونت کے لیے نائجیریا پہنچ گئی ، فرانس ، برطانیہ اور چین بھی مہم میں شامل ہو گئے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بوکو حرام سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلفیورنیا اور کولوریڈو سمیت امریکا بھر میں نائجیرین طالبات کی رہائی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری بچیوں کو واپس لاوٴ۔

(جاری ہے)

۔ کے نعرے درج تھے، امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی بچیوں کی رہائی تحریک کا حصہ بن گئیں ،اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ ان افراد کوگرفتار کر کے کڑی سزا دینی چاہیے، ادھر امریکی ٹیم بچیوں کی بازیابی میں معاونت کے لیے نائجیریا پہنچ گئی ، فرانس ، برطانیہ اور چین بھی مہم میں شامل ہو گئے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بوکو حرام سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔