خیبرپختونخوا حکومت کی صفوں میں اختلافات بڑھ گئے

جمعہ 9 مئی 2014 17:40

خیبرپختونخوا حکومت کی صفوں میں اختلافات بڑھ گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی صفوں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں، برطرف مشیریاسین خلیل پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

آج اجلاس کے دوران خیبرپختونخوااسمبلی میں برطرف کئے جانے والے صوبائی مشیریاسین خلیل خطاب کے لئے اٹھے تواپوزیشن نے ان کی زبردست پذیرائی کی۔ یاسین خلیل نے پارٹی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ انہیں ناقص کارکردگی پربرطرف کرکے عمران خان نے خود پرڈرون حملہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :