شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے کا موثرجواب ضرور دیا جائے گا ، سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک

جمعہ 9 مئی 2014 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے کا موثرجواب ضرور دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت میں آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ وزیرستان میں مقامی کمانڈر کو جوابی کارروائی کا اختیار حاصل ہے ،یہ باتیں پرانی ہوگئیں کہ شرپسندوں کیخلاف فورسز کارروائی میں مکمل کامیابی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فورسز شرپسندوں کا راستہ روک سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں سول و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا، شرپسندوں کیلئے ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :