امن مذاکرات میں طالبان سنجیدہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، مولانا یوسف شاہ

جمعہ 9 مئی 2014 17:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات میں طالبان سنجیدہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،امید ہے مذکرات کا سلسلہ ایک دو روز میں دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ دونوں فریقین کی جانب سے سنجیدگی دکھائی گئی تو مذاکرات پیچیدہ مسئلہ نہیں ہونگے،مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ میجر عامر نے گزشتہ روز مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔

متعلقہ عنوان :