ایف بی آئی کا اہلکار گرفتار ، امریکی حکام نے سندھ کو دیئے جانے والے تمام تربیتی کورسز موخر کر دیئے

جمعہ 9 مئی 2014 17:27

ایف بی آئی کا اہلکار گرفتار ، امریکی حکام نے سندھ کو دیئے جانے والے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) امریکہ خفیہ ادارے فیڈرل بیورو انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکار کو کراچی سے گرفتار کرنے پر امریکی حکام نے سندھ پولیس کو دیئے جانے والے تمام تربیتی کورسز موخر کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی تعاون سے سندھ پولیس کو تربیتی کورسز کروائے جا رہے تھے تاہم ایف بی ا?ئی ایجنٹ جیوئل کاکس کی گرفتاری پر امریکا نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ پولیس کو کروائے جانے والے تمام کورسز موخر کر دیئے امریکی تعاون سے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس ٹریننگ کے کورسز کروائے جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے کورسز روکنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تمام کورسز کو وقت طور پر روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :