طالبان گروہوں کے درمیان لڑائی میں صرف تین ہلاکتیں ہوئیں،اعظم طارق

جمعہ 9 مئی 2014 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) طالبان نے شکوہ کیاہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاک فوج پیش قدمی کررہی ہے تاہم میڈیااس بارے کوئی خبرنہیں دے رہا،فوجی پیش قدمی کے باعث تقریبا350افراداب تک نقل مکانی کرچکے ہیں،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان طالبان کے ترجمان اعظم طارق نے کہاکہ دوطالبان گروہوں کے درمیان لڑائی میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنااس مسئلے کو اچھالاجارہاہے،دواطراف سے زیادہ سے زیادہ تین ہلاکتیں ہوئی ہیں اس سے زیادہ نہیں ہوئیں،انہوں نے کہاکہ گزشتہ تقریبا نو دنوں سے پاک فوج شمالی وجنوبی وزیرستان میں پیش قدمی کررہی ہے جسے میڈیا سامنے نہیں لارہا،ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیش قدمی اورکارروائیوں کی وجہ سے 350سے زائد افراداب تک نقل مکانی کرچکے ہیں اورمزید افرادنقل مکانی کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :