پی آئی اے کا عمرہ کرائے میں 8 ہزار روپے کی کمی کا اعلان

جمعہ 9 مئی 2014 16:56

پی آئی اے کا عمرہ کرائے میں 8 ہزار روپے کی کمی کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) پی آئی اے نے عمرے کے لیے کرائے میں 8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے نےعمرہ کے لیے کرائے میں 8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عمرے کا کرایہ 78 ہزار روپے سے کم ہو کر 70 ہزار روپے فی کس ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کرائے میں کمی سے جو افراد عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لئے دوسری ایئر لائنز سے سعودی عرب جایا کرتے تھے وہ اس سہولت سے ضرورفائدہ اٹھائیں گے جس سےقومی ایئرلائنزکی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :