عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی
جمعہ 9 مئی 2014 16:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف دعوتیں دینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔
(جاری ہے)
وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کو اسلام آباد جلسے کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں مذاکرات کی دعوت کو غیر مہذب قرار دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے عہدے اور منصب کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو جلسوں میں اس طرح مذاکرات کی دعوت نہ دیا کریں۔
وزیراعظم دعوتیں دینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں یہی ان کے لئے بہتر ہے۔عمران خان
نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصولی فیصلہ ہے کہ انتخابی دھاندلی اور ملک میں جاری کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ہر صورت میں 11 مئی کو جلسہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.