آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

جمعہ 9 مئی 2014 16:49

الفجیرا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایران کے حسین وفائی ٹاپ سیڈ مقرر ہو گئے۔ چار پاکستانی کیوئسٹس بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ چیمپئن شپ 10 مئی سے الفجیرا، متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 79 ٹاپ کیوئسٹس حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کیوئسٹس کوسولہ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے محمد حارث ندیم کو گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، لیبیا، ایران اور ویلز کے کیوئسٹس کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستان کے محمد ماجد علی گروپ جی میں جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، سکاٹ لینڈ اور بیلجیئم کے کیوئسٹس کے خلاف کھیلیں گے، پاکستان کے محمد فہیم کو گروپ جے میں پولینڈ، متحدہ عرب امارات، برازیل اور لیبیا کے کیوئسٹس سے آمنا سامنا ہو گا جبکہ پاکستان کے حمزہ اکبر گروپ کے میں ہانگ کانگ، کینیڈا، لیبیا اور آئرلینڈ کے کیوئسٹس کے مدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :