رونالڈنہو اور کاکا فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ برازیل کے ابتدائی سکواڈ سے باہر

جمعہ 9 مئی 2014 16:39

رونالڈنہو اور کاکا فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ برازیل کے ابتدائی ..

ریوی جنیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء)برازیل نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے حیران کن طور پر رونالڈنہو اور کاکا کو ڈراپ کرتے ہوئے 2013 کنفڈریشن کپ کی فاتح ٹیم پر اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بارسلونا کے سٹار رونالڈنہو ان دنوں آؤٹ آف فارم اور فٹنس مسائل سے دو چار ہیں جس کی وجہ سے ان کی سکواڈ میں جگہ نہیں بنی جبکہ کاکا کا کیریئر بھی مشکلات سے گزر رہا ہے۔

سابق برازیل ٹیم کے قائد سکولیری نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میگا ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کی ہے تاکہ ٹیم دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔ برازیلین سکواڈ 26 مئی کو ٹریننگ کیمپ میں اکھٹا ہو گاواضح رہے کہ ورلڈ کپ 12 جون سے 13 جولائی تک برازیل کے مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔