وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 9 مئی 2014 12:41

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر ..

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے 100میگا واٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک میں 1000 میگا واٹ کے پہلے سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے سے پہلے مرحلے میں 100 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ سولر پاور منصوبے سے 2016 تک 1000 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی، قائد اعظم سولر پارک کے سولر پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، چینی کمپنی ٹی بی ای کے صدر اور علاقائی عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔