26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے واپس لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

جمعہ 9 مئی 2014 12:24

26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے واپس لانے کی درخواست سماعت کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، عمران خان ، چودھری شجاعت حسین سمیت 26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، عمران خان ، شہباز شریف ، چودھری شجاعت اور فاروق ستار سمیت 26 سیاست دانوں نے غیرقانونی طور پر اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے ۔

عدالت اثاثے ملک میں واپس لانے کا حکم دے کر انہیں قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کرے تاکہ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ ختم ہو سکے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 19 مئی کو وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :