ڈالر کی قدر میں کمی، توانائی بحران اور 30 ارب روپے کے پھنسے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے باعث ٹیکسٹائل صنعت بحران کا شکار ہوگئی

جمعرات 8 مئی 2014 23:12

ڈالر کی قدر میں کمی، توانائی بحران اور 30 ارب روپے کے پھنسے ہوئے سیلز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) ڈالر کی قدر میں کمی، توانائی بحران اور 30 ارب روپے کے پھنسے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے باعث ٹیکسٹائل صنعت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اپٹما یاسین صدیق کے مطابق پیداواری لاگت میں نمایاں اضافے سے ٹیکسٹائل صنعت کے منافع میں50 فیصد تک کمی آگئی ہے حکومت ٹیکسٹائل صنعت کو بچانے اور جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کرے۔

یاسین صدیق نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بحران کے باعث انڈسٹری مشکلات سے دوچار ہے، مجموئی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ اسپنڈلز میں سے اب تک9 لاکھ 72ہزاراسپننگ یونٹ بند ہوچکے ہیں۔انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو برآمدی آرڈرز میں نمایاں کمی سے ملک میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :