بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افواج پاکستان کی مضبوط قوت توڑنا چاہتے ہیں‘پروفیسر حافظ محمد سعید
جمعرات 8 مئی 2014 22:10
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افواج پاکستان کی مضبوط قوت توڑنا چاہتے ہیں،پاکستان کے دفاعی حصار میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا اور ملک میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی پروان چڑھانا انہی مذموم سازشوں کا حصہ ہے، نظریہ پاکستان کی بنیادپر پورے ملک میں اتحادویکجہتی کی فضا پیداکرنے کی ضرورت ہے، دشمنان اسلام کی سازشوں اور پراپیگنڈاکے توڑ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اﷲ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا نصر جاوید، حافظ محمد مسعود،محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید، حافظ طلحہ سعید و دیگر بھی موجود تھے۔
(جاری ہے)
گذشتہ چند دنوں سے پاکستانی فوج کے خلاف پراپیگنڈا کر کے ملک میں جو ماحول پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہ عالمی سطح پر جاری انہی سازشوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرقی پاکستان کو دولخت کرنے والے بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اس کا شروع دن سے ایجنڈا رہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرکے نقصانات سے دوچار کیاجائے۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاری، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے نریندر مودی اور دیگرسرکردہ اہلکارمحض الیکشن جیتنے کیلئے بھارت میں مسلم کش فسادات کی آگ بھڑکارہے ہیں۔ آسام میں ہونے والے حالیہ قتل عام میں بھی یہی لوگ ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.