وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ٗ امن وامان صورتحال اور طالبان مذاکرات پر تبادلہ خیال

جمعرات 8 مئی 2014 22:10

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میرانشاہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ۔جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور ملکی سلامتی، دفاع اور سرحدوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملکی سلامتی، دفاع اور سرحدوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے میران شاہ واقعے میں 9 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کی کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، حملوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، امن چاہتے ہیں، مذاکرات کے خواہشمندوں سے ہی بات چیت ہوگی اس موقع پر وزیراعظم نے طالبان سے جاری امن مذاکرات کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔

متعلقہ عنوان :