انڈین مجاہدین کے خلاف دہلی جامع مسجد پر حملے کی چارج شیٹ داخل...د ہلی پولیس نے پاکستانی نژادانڈین مجاہدین کے تین کارکنوں کو ملزم ٹھہرایاہے،سماعت 22مئی کوہوگی

جمعرات 8 مئی 2014 21:41

انڈین مجاہدین کے خلاف دہلی جامع مسجد پر حملے کی چارج شیٹ داخل...د ہلی ..
< p>بھارتی پولیس نے انڈین مجاہدین کے شریک بانی اوران کے ایک ساتھی کے خلاف 2010میں دہلی جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی چارچ شیٹ عدالت میں جمع کرادی،کیس کی سماعت 22مئی کو کی جائیگی،بھارتی میڈیاکے مطابق جمعرات کو نئی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے چارچ شیٹ ایڈیشنل سیشن جج دایاپرکاش کی عدالت میں جمع کرائی ،عدالت نے دہشت گردی کی دفعہ کے تحت کیس سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے 22تاریخ مقررکردی ،چارج شیٹ میں الزام عائد کیاگیاہے کہ19ستمبر 2010میں تاریخی جامعہ مسجد نئی دہلی پر دہشت گردانہ حملے کے انڈین مجاہدین نے میڈیاکو ایک ای میل کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی،چارج شیٹ میں الزام عائد کیاگیاکہ پاکستانی نژادانڈین مجاہدین ریاض بھٹ خیل ،اقبال بھٹ خیل ،یسین بھٹ خیل اوران کے ساتھیوں نے ملکر حملے کی منصوبہ بندی کی،چارج شیٹ کے مطابق یسین بھٹ خیل نے پریشرککرمیں دھماکہ خیز موادبھراجسے کار میں رکھ کرگاڑی کو جامع مسجد کے گیٹ نمبر تین کے سامنے کھڑاکردیاگیا،بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاکہ اس موقع پر انڈین مجاہدین نے سامنے سے گزرنے والی غیرملکی سیاحوں کی بس پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں دوتائیوانی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :