مشہور ریسلر ڈیو پٹسٹا سپر ہیرو کے کردار میں جلوہ گر ہونگے

جمعرات 8 مئی 2014 21:02

مشہور ریسلر ڈیو پٹسٹا سپر ہیرو کے کردار میں جلوہ گر ہونگے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) امریکی ریسلر ڈیوڈ پٹسٹا فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا نبھائیں گے۔ مقبول ترین ریسلر میں سے ایک بٹسٹا نے بھی راک کے نام سے مشہور ڈوائن جانسن کی طرف سے ریسلنگ کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ابھی تک انہیں زیادہ اہم کردار نہیں ملے تاہم اب وہ فلم میں سپر ہیرو کے طور پر دکھائی دینگے۔ ان دنوں وہ فلم ” گارڈینز آف دی گلیکسی “ میں اہم اداکاری کر رہے ہیں۔ ” دی ایوینجرز“ کی طرف سے اس فلم میں متعدد سپر ہیروز کو ایک ساتھ شامل کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ڈیوڈ بٹسٹا ڈریکس دی ڈیسٹرائر کے روپ میں دکھائی دینگے۔ :