شمالی وزیرستان ، طالبان کے 2 متحارب دھڑوں میں جھڑپ سے مزید10 افراد ہلاک ، پندرہ افراد زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 20:40

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں طالبان کے 2 متحارب دھڑوں میں جھڑپ سے مزید10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کمانڈر خان سید عرف سجنا اور شہریار گروپ میں لڑائی سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مورچہ بند ہو کر جدید ہتھیاروں کی مدد حملے کئے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں 2 شدت پسند گروپوں میں لڑائی سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔