جمہوریت کیخلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،سینیٹر رضا ربانی

جمعرات 8 مئی 2014 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ جمہوریت کیخلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ جمہوری مسائل کا حل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتا ہے،لاہور ہائیکورٹ کا واقعہ گیارہ مئی کے لئے ٹیمپو بنانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش آنیوالے واقعے کی سخت مذمت کرتا ہوں،ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا اپنا آئینی کردار ہے،بغیر ثبوت کے کسی ادارے پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔رضا ربانی نے کہاکہ ہمارے دو وزرائے اعظم کو نااہل قراردیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی،آصف زرداری عدالتوں میں پیش ہوئے،ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی۔ گیارہ مئی کا احتجاج جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے طاقتور ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :