انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا قتل قابل مذمت ہے ، الطاف حسین کا بیان

جمعرات 8 مئی 2014 18:04

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ ایڈووکیٹ راشد رحمان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری کردہ بیان میں ایم کیوایم کے قائد نے ایڈووکیٹ راشد رحمان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ان سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بھی راشد رحمان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا قتل قابل مذمت ہے۔