فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہمیشہ اچھا کام کر نے کی کوشش کرتی ہوں ،زارا شیخ

جمعرات 8 مئی 2014 15:49

فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہمیشہ اچھا کام کر نے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) لالی وڈ اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہمیشہ اچھا کام کر نے کی کوشش کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کچھ ہیروئنوں نے فلم انڈسٹری کو برباد کر دیا ہے ،مختلف سازشوں کی وجہ سے ہدایت کار اچھی فلمیں نہیں بنا پارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت ڈراموں میں کام کر رہی ہیں جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے،جیسے ہی اعلی معیار کا کام ملا تو وہ فلموں میں ضرور کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :