ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ، قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 11مئی کو شروع ہونگے

جمعرات 8 مئی 2014 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ کیلئے قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 11مئی کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے مصحف علی میر سکواش کمپلیکس میں شروع ہونگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ٹرائلز کیلئے قومی رینکنگ کے ٹاپ 8 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا جن میں سے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کوچ جمشیدگل، فہیم گل اور سجاد لیں گے کھلاڑیوں نے ٹرائلز 3 روز تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ماریہ طور کو بغیر ٹرائلز کے ٹیم میں شامل کیا ہے وہ حال ہی میں کینیڈا میں بین الاقوامی سکواش مقابلوں میں مصروف ہیں۔ سیکرٹری نے کہاکہ ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ آئندہ ماہ 10سے15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں کو 8 جون کو روانہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :